District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سوشل ویلفیئر ڈیپارنمنٹ کے زیر انتظام دیوار احساس قائم کردی گئی ہے
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سوشل ویلفیئر ڈیپارنمنٹ کے زیر انتظام دیوار احساس قائم کردی گئی ہے، دوسری طرف احساس راشن پروگرام کے لئے دکانداروں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے دیوار احساس کے افتتاح اور ضلع میں حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات فیصل عباس مانگٹ ڈپٹی ڈائریکٹر شوشل ویلفئیر محمد زبیر اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق دیوار احساس ظہور الہی اسٹیڈیم کیساتھ قائم کی گئی ہے جس کا انتظام سوش ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ چلائے گا۔ انہوں نے صاحب حیثیت شہریوں سے کہا کہ وہ گھروں میں موجود بہتر حالت میں ایسے کپڑے، جوتے، شال، جرسی، سویٹر اور دیگر اشیاء جو ان کے استعمال میں نہیں رہیں وہ یہاں رکھ دیں جبکہ مستحق شہری یہاں سے اپنی ضرورت کا سامان لے سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ بہت جلد تحصیل کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں بھی اسی نوعیت کی احساس دیوار بنائی جائیں گی جبکہ بہت جلد عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت احساس گھر کا بھی افتتاح کر دیا جائے گا جہاں ضرورت مند قیا م کر سکیں گے اور انہیں صبح، شام کھانا بھی دیا جائے گا۔ قبل ازیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے احساس راشن پروگرام کیلئے ضلع بھر میں دکانداروں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے، ہر یونین کونسل سے 20دکانداروں کی رجسٹریشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پروگرام میں رجسٹرڈ کم آمدنی والے افراد ان دکانوں سے ضروریات زندگی کی اشیاء خرید سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ ایسے خاندان جن کی ماہانہ آمدنی 50 ہزار سے کم ہے وہ 8171 پر اپناشناختی کارڈ نمبر بھیج کے احساس راشن پروگرام میں رجسٹر ہو سکتے ہیں۔