District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع میں کورونا وبا ء کی روک تھام کیلئے ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کے خلاف پابندیو
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع میں کورونا وبا ء کی روک تھام کیلئے ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کے خلاف پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سرکاری دفاتر میں صرف انہیں افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے ویکسی نیشن کرائی ہوگی، اسسٹنٹ کمشنرز یقینی بنائیں کہ پٹرول پمپس،میرج ہالز،ریسٹورنٹس مالکان و ٹرانسپورٹر بغیر ویکسی نیشن افراد کو خدمات فراہم نہ کریں، خلاف ورزی کرنیوالے افراد کاروباری اداروں کو سیل، 50 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا وبا ء کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا،،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز عامر شہزاد کنگ، ظہیر لیاقت، اسسٹنٹ کمشنرز فیصل عباس،خالد عباس،احسن ممتاز،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ،سی ای او ایجوکیشن چوہدری اورنگزیب، ڈی او سوشل ویلفئیر محمد زبیر ڈپٹی ڈائریکٹرذراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ، ڈی ایچ اوز ڈاکٹرایاز ناصر،ذاکر علی رانا، سمیت دیگر محکموں کے افسرا ن نے شر کت کی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہز اد نے کہا کہ کورونا وائر س کے نئے ویرینٹ اومنی کراؤن سے پوری دنیا میں کیسزاور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے، کورونا ویکسی نیشن کے بغیر شہریوں کو سرکاری دفاترمیں خدمات کی فراہمی نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ اب تک ضلع گجرات میں 12 سال سے زائد عمر کے 15 لاکھ 94 ہزار546 افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے جبکہ 12 لاکھ 20 ہزار 590 افراد کی مکمل ویکسی نیشن کی جا چکی ہے،ضلع گجرات میں 12 سال سے زائد عمر کے21 لاکھ 25 ہزار 590 افرادکی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ پرنسپل صاحبان طلباء کی ویکسی نیشن کے ذمہ دار ہوں گے،اگر کسی سکول و کالج میں بغیر ویکسی نشین طالب علم پایا گیا تو متعلقہ پرنسپل کیخلاف کاروائی ہو گی،اسی طرح ڈپٹی کمشنر آفس، اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر،لینڈ ریکارڈسنٹرز، ہسپتالوں میں بغیر ویکسی نیشن افراد کوخدمات کی فراہمی نہیں کی جائے گی،پٹرول پمپ، میرج ہالز،ریسٹورنٹس مالکان و ٹرانسپوٹر حضرات ویکسی نیشن کے بغیر افراد کو خدمات کی فراہمی نہیں کریں گے، شادی کی تقریبات اور ریسٹورنٹس میں دوران چیکنگ اگر کوئی بغیر ویکسی نیشن فرد موجود ہوا تو مالکان کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے شہریوں سے اپیل کی کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن جلد از جلد مکمل کرواکر اپنے اور اپنے پیاروں کی صحت کو یقینی بنائیں۔