District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈسٹرکٹ بہبودفنڈ بورڈ گجرات نے سرکاری ملازمین کے بچوں کی سکالر شپ، اہلخانہ کی ماہانہ امداد، تجہیز و تکفین اور شادی گرانٹ کے ل
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈسٹرکٹ بہبودفنڈ بورڈ گجرات نے سرکاری ملازمین کے بچوں کی سکالر شپ، اہلخانہ کی ماہانہ امداد، تجہیز و تکفین اور شادی گرانٹ کے لئے 1232 درخواستوں پر 3کروڑ54 لاکھ87 ہزار200روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، بورڈ کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات،سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اوورنگزیب ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر، ڈسٹرکٹ ناظر محمد یوسف، انچارج ریکارڈ بشریٰ سعدیہ، بشریٰ سلطانہ، محمد بوٹا دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین کے بچوں کو تعلیمی وظائف کے لئے 607درخواستوں کی منظوری دی گئی، ملازمین کے بچوں کو مجموعی طور پر 71 لاکھ99ہزار روپے تعلیمی وظائف کی مد میں جاری کئے گئے ہیں۔ گریڈ 1 تا 10 اور گریڈ 11 سے 15 کے ملازمین کے اہلخانہ کی ماہانہ امداد کے لئے45 درخواستوں پر مجموعی طور پر15 لاکھ 46 ہزار 200 روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔بہبود فنڈ بورڈ نے تجہیز و تکفین کے اخراجات کی مد میں 269 درخواستوں پر93 لاکھ82 ہزار روپے گرانٹ کی منظوری دی، شادی گرانٹ کے لئے 311 درخواستوں پر1کروڑ73 لاکھ60 ہزار روپے گرانٹ کے اجرا کی منظوری دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی کہ بہبود فنڈ بورڈ کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں اورفنڈز کے اجرا کا تمام عمل بروقت مکمل کیا جائے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ڈ ی پی ا و آفس اور سیشن کورٹ کا دورہ کیا،سیشن کورٹ کے دورہ کے موقع پر پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کئے گئے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔