District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی(ڈی سی سی)نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے وفاقی اور صوبائی محکمے خدمات کا معیار بہت
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی(ڈی سی سی)نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے وفاقی اور صوبائی محکمے خدمات کا معیار بہتر بنائیں، ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق گیپکو، سوئی نادرن گیس، بلدیاتی ادارے عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے بروقت اقدامات پر توجہ دیں، یہ ہدایات ایم این اے سید فیض الحسن شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، ایم پی ایز چوہدری سلیم سرور جوڑا، چوہدری لیاقت علی بھدر، چوہدری محمد ارشد، میاں اختر حیات، نمائندہ ظہور الہی ہاؤس حمید اللہ بھٹی، چوہدری ناصرودیگر افسران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی نے ہدایت کی کہ گیپکو جاری سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے، جن علاقوں میں سکیمز مکمل ہیں وہاں فوری طور پر ٹرانسفارمرز اور کنکشنز لگائے جائیں اسی طرح سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ بھی جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹس پر جلد کنکشنز لگائیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی کہ تمام ڈیپاٹمنٹ ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کریں جن سکیموں کے ورک آڈرز جاری ہوچکے ہیں ان پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے،اجلاس کوبتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت تمام 35 سکیموں کی مجاز فورم سے منظوری ہوچکی ہے 35 سکیموں پر 11 ارب روپے لاگت آئے گی۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کے مسائل کے حل اور انکے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔