District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اربوں روپے لاگت سے جاری،میگا پراجیکٹس کی بروقت تکمیل یقینی
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اربوں روپے لاگت سے جاری،میگا پراجیکٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی، سروس موڑ فلائی اوور کی تعمیر کیلئے ٹینڈرز کا عمل اسی ماہ مکمل ہوگا، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کے معائنہ کے موقع پر کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، ایکسین ہائی ویز مہر عظمت حیات و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل سروس موڑ فلائی اوور کی تعمیر پر 1.1ارب روپے خرچ ہوں گے، منصوبہ کا ڈیزائن فائنل کر لیا گیا ہے اور ٹینڈرز طلب کر لئے گئے ہیں جو اسی ماہ کھلیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسی منصوبے کے دوسرے حصے کے تحت انڈسٹریل ایریا لنک روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اولڈ جی ٹی روڈ کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، ایک ارب روپے لاگت کے اس منصوبے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جی ٹی روڈ کٹھالہ تا جی ٹی ایس چوک اور جی ٹی ایس چوک تا نیشنل فرنیچرز منصوبے کی تعمیر کے دوران گرین بیلٹس، میڈینز، سٹریٹ لائٹس پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی فنڈنگ سے 7.7ارب روپے لاگت سے سماں بائیپاس روڈ و فلائی اوور منصوبہ کو چھ گروپوں میں تعمیر کیا جائے گا، سڑک کی تعمیر کیلئے دونوں گروپوں پر کام تیزی سے جاری ہے، اپر جہلم کینال، بھمبر نالہ پر پلوں کی تعمیر بھی جاری ہے جبکہ سماں کے قریب انٹرچینج اور سرگودھا روڈ فلائی اوور کے ڈیزائن کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایک ارب چالیس کروڑ روپے لاگت سے شادیوال تا چک گلاں روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، منصوبہ کی تکمیل سے علاقہ میں مواصلات کا نظام بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پراجیکٹس پر کام کی کوالٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے، پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔