ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے چیف آفیسر قمر شہزاد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ک
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے چیف آفیسر قمر شہزاد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اوربارش کے بعد نکا سی آب کے حوالے سے اقداما ت کاجائزہ لیا، انہوں نے جیل چوک، رحمان شہید روڈ، کچہری روڈ، پرنس چوک و اندوروں شہر مختلف علاقوں کا معائنہ کیا اور وہاں نکاسی آب کیلئے کام میں مصروف میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو ضروری ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہری علاقوں سے بارش کے پانی کے مکمل نکاس تک افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں، جہاں ضروری ہو وہاں ڈی واٹرنگ سیٹ لگائے جائیں اسکے ساتھ ڈسپوزل اسٹیشنوں کو مکمل استعداد کے ساتھ چلایا جائے۔