District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن عامر شہزاد کنگ، چیف آفیسر قمر شہزاد کے ہمراہ شہر کے مختلف علاق
District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن عامر شہزاد کنگ، چیف آفیسر قمر شہزاد کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اوربارش کے بعد نکا سی آب کے حوالے سے اقداما ت کاجائزہ لیا، انہوں نے جیل چوک میں بنائی گئی ڈسپوزل کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور واضع کیا کہ منصوبہ کی افادیت نہ ہونے کے حوالے سے باقاعدہ انکوائری کی جائے گی۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق نکاسی آب کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے جیل چوک، رحمان شہید روڈ، کچہری روڈ، اندوروں شہر مختلف علاقوں کا معائنہ کیا اور وہاں نکاسی آب کیلئے کام میں مصروف میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو ضروری ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہری علاقوں سے بارش کے پانی کے مکمل نکاس تک افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں، جہاں ضروری ہو وہاں ڈی واٹرنگ سیٹ لگائے جائیں اسکے ساتھ ڈسپوزل اسٹیشنوں کو مکمل استعداد کے ساتھ چلایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جیل چوک سیوریج منصوبہ کی انکوائری کا فیصلہ کیا جاچکا ہے اور اگر منصوبہ میں کوئی نقائض یا کوتاہی پائی گئی تو ذمہ داروں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی