District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع گجرات میں روزانہ 17 ہزار سے زائد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا ہدف مقرر ک
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع گجرات میں روزانہ 17 ہزار سے زائد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،22 ویکسی نیشن سنٹر پر وافر مقدار میں ویکسین دستیاب ہے،12 موبائل ٹیمیں بھی مختلف علاقوں میں ویکسی نیشن کیلئے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گجرات چیمبر آف کامرس کی بلڈنگ میں کورونا ویکسی نیشن کاؤنٹر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت، صدر چیمبر آف کامرس چوہدری وحید الدین،دیگر عہددران اور ممبران بھی اس موقع پر موجو د تھے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ ضلع گجرات میں 2 لاکھ کے قریب شہریوں کی ویکسی نیشن کر دی گئی ہے،موبائل ٹیمیں بڑے کاروباری مراکز،رش والے مقامات پر تعینا ت کی گئی ہیں، رورل ہیلتھ سنٹرمیں بھی ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس میں کاؤنٹر کے قیام سے کاروباری برادری پرائیویٹ اداروں کے ورکرزکی ویکسی نیشن کا عمل تیزی مکمل کیا جا سکے گا۔ صدر چیمبر آف کامرس چوہدری وحید الدین نے ایوان صنعت و تجارت میں ویکسی نیشن کاؤنٹر کے قیام پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ کورونا وبا ء سے بچنے کے، بلاخوف کاروباری سرگرمیوں کی انجام دہی کے لئے بزنس کمیونٹی پہلی فرصت میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔