District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ہدایت کی کہ آئندہ مون سون کے دورا ن ممکنہ سیلاب کی صورت میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام محک
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ہدایت کی کہ آئندہ مون سون کے دورا ن ممکنہ سیلاب کی صورت میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام محکمے اپنی تیاری مکمل رکھیں، زیادہ بارش کی صورت میں شہری علاقوں سے نکاسی آب اور ممکنہ سیلاب کی صورت میں پانی میں پھنسے افراد کی مدد کے لئے دستیاب مشینری کو فنکشنل ہونا چاہیے، اسسٹنٹ کمشنر ز دریاؤں کے خفاظتی بنداور پشتہ جات کا معائنہ کرکے رپورٹ پیش کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی ریونیو عامر شہزاد کنگ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن قمر ذیشان دیگر ممبرا ن بھی موجو دتھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع گجرات میں موسم برسات کے دوران شہری آبادی سے نکاسی آب کے لئے 32 ڈی واٹرنگ سیٹ، 8 واٹر باؤزراور 19 کشتیاں اور 300 سے زائد لائف جیکٹس دستیاب ہیں، افسران تمام مشینری کی انسپکشن کریں اور یقینی بنایا جائے کہ ایمرجنسی صورت میں استعمال کیلئے تمام آلات قابل استعمال حالت میں ہوں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیاں اپنے زیر انتظام علاقوں میں خطر ناک عمارتوں کا سروے کریں، ان کے مالکان کو نوٹسز جاری کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں فلڈ ریلیف کیمپ کے قیام کے لئے موزوں بلڈنگز کی نشاندہی کی جائے،لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے پاس مویشیوں کے لئے ونڈا اور وبائی امراض سے بچانے کے لئے ادویات موجود ہونی چاہئے، محکمہ صحت بھی متاثرین کے لئے ضروری مقدار میں ادویات اور ایمرجنسی طبی سہولیات کا انتظام کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام دریاؤں اور نالوں کا سروے کیا جائے اور پانی کی گزرگاہ میں روکاٹیں یا تجاوزا ت ہوں تو انہیں فوری ختم کریں۔