District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ضلع میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کیلئے 12موبایل ٹیم
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ضلع میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کیلئے 12موبایل ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے علما ء کرام اور سول سوسائٹی کو بھی مہم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کے ہمراہ گزشتہ روز کور امن کمیٹی کے ممبران نے ویکسی نیشن سنٹر گجرات کا دورہ کیا ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر عابد محمود غوری سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم جنجوعہ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سید غمخوار حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کو محکمہ صحت کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 22ویکسی نیشن سنٹرز کام کر رہے ہیں، موبائل ٹیمیں بڑی فیکٹریوں، بازاروں، کاروباری مراکز، جنرل بس اسٹینڈ، نادار، پاسپورٹ دفاتر میں تعینات کی گئی ہیں، حکومت پنجاب نے ضلع گجرات کیلئے روزانہ 17 ہزار سے زائد افراد کو ویکیسن لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گجرات میں میں مارچ سے ویکسی نیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے بڑی تعداد میں شہریوں نے ان سنٹرپر رجوع کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وبا سے بچنے کا واحد طریقہ ویکسی نیشن ہے جس کے لئے ماس ویکسی نیشن سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ضلع کے تمام رورل ہیلتھ سینٹرز کو ویکسی نیشن سنٹر کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ موبائل ٹیمیں رش والی جگہوں پر جاکر ویکسی نیشن کررہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گجرات کے اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کا احساس ہے ان کے لئے ویکسین کی فراہمی کے کئے حکومت پنجاب سے درخواست کی گئی ہے،ویکسین موصول ہوتے ہی بیرون ملک روزگار کمانے والے پاکستانیوں کی ویکسی نیشن شروع کردی جائے گی۔ضلعی امن کور کمیٹی کے ممبر قاری الطاف الرحمن نے گفتگو کرتی ہوئے کہا کہ میں خود کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے ویکسین لگنے کے بعد خود کو پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ کرونا وبا ء کے خاتمہ اور زندگی کو معمول پر لانے لے لئے ویکسی نیشن نہایت ضروری ہے ویکسی نیشن کے متعلق تمام تر افوائیں غلط اور بے بنیاد ہیں ممبر ضلعی امن کور کمیٹی خادم علی خادم نے شہریوں سے کہا کہ وہ بلا جھیجھک کرونا ویکسی نیشن سینٹرز پر آئیں اور حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی ویکسین مفت لگوائیں۔