District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہاکہ ضلع میں 14 ویکسی نیشن مراکز کے ساتھ 9 رورل ہیلتھ سنٹرمیں بھی کروناسے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کا
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہاکہ ضلع میں 14 ویکسی نیشن مراکز کے ساتھ 9 رورل ہیلتھ سنٹرمیں بھی کروناسے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے بھرپور آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔ ان خیالات کاانہوں نے ضلعی ٹاسک کمیٹی کرونا ویکسی نیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سی ای او ہیلتھ نعیم اختر جنجوعہ، ڈی ایچ او ایا ز ناصر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتا یا کہ ضلع گجرات میں اب تک 1 لاکھ 75 ہزار 961 افراد کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10952 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 9 رورل ہیلتھ سنٹر ویکسی نیشن کے آغاز سے روزانہ کوریج کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا اور روزانہ 17ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انو رجپہ نے کہا کہ تمام ڈیپارٹمنٹس کے ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بلاتاخیر اپنی اور اپنی فیملیز کی ویکسی نشین کروائیں،اساتذہ کرام کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے، اس کے ساتھ چیمبر آف کامرس کی مشاورت سے بڑے صنعتی یونٹس انجمن تاجراں کی معاونت سے کاروباری مراکز،جنرل بس سٹینڈ،شناختی کارڈ ز و پاسپورٹ دفاترسمیت دیگر رش والے مقامات پر موبائل ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں میں کرونا ویکسی نیشن کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لئے علماء اکرام،سول سوسائٹی اور میڈیا کا بھی مکمل تعاون حاصل کیا جائے گا۔