District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر نے کہا کہ پنجاب میں روزانہ ساڑھے 4 لاکھ افراد، ضلع گجرات میں روزانہ 17 ہزا
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر نے کہا کہ پنجاب میں روزانہ ساڑھے 4 لاکھ افراد، ضلع گجرات میں روزانہ 17 ہزار 129 افراد کو رونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق این سی او سی کے مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لئے پہلے سے قائم پونے 4 سوویکسی نیشن مراکز کے ساتھ صوبے کے تمام رورل ہیلتھ سنٹر کو بھی کورونا ویکسی نیشن سنٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ گجرات کیطرف سے شہریوں کی تیزی سے ویکسینیشن کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کے ہمراہ کورونا ویکسی نیشن سنٹر ز سپورٹس جیمنیزیم، شادیوال، کنجاہ،لالہ موسیٰ اور کھاریاں کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد یونس، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں وافر مقدار میں اعلیٰ معیار کی کورونا ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، حکومت پنجاب کا ہدف ہے کہ صوبہ کے 70فیصد شہریوں کی ویکسینیشن کر لی جائے تو کوروناوباء کی روک تھام اور خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مزید لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہو سکتی، معمول کا کاروبار،ایجوکیشن، سپورٹس اور معاشرتی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے 18 سال اور اس سے زائد عمر کے تمام افراد کو ویکسی نیشن کرانا ہو گی۔ ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے کہا کہ کورونا ویکسین کے حوالے سے منفی افواہیں بالکل بے بنیاد ہیں،اب تک ویکسی نیشن کروانے والے لاکھوں افرادمیں کسی بھی شخص کو منفی ری ایکشن نہیں ہوا۔ ڈی جی ہیلتھ سروسز نے کہا کہ میں خود بھی ویکسی نیشن کروائی ہے ہم سب ا س وقت تک زندہ رہیں گے جب تک اللہ تعالیٰ نے ہماری عمر مقرر کی ہے،انہوں نے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت گجرات کی طرف سے ضلع میں کورونا ویکسی نیشن کے لئے اقدامات زبر دست سراہا اور کہا کہ محکمہ صحت پنجاب ان کی معاونت جاری رکھے گا۔