District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب وقاص علی محمود نے کہا ہے کہ ضلع گجرات کیلئے گندم خریداری کا 41فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب وقاص علی محمود نے کہا ہے کہ ضلع گجرات کیلئے گندم خریداری کا 41فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے، کسانوں کو 1لاکھ65ہزار بوری کے قریب باردانہ جاری کیا جاچکا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق گندم خریداری سنٹر لالہ موسیٰ کے دورہ، ڈی سی آفس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز عامر شہزاد، افضل حیات تارڑ، ڈی او انڈسٹریز ڈاکٹر اکرام الحق، ڈی ایف سی نصراللہ ندیم و دیگر افسران بھی موجود تھے، انہوں نے رمضان بازار ظہور الہی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور سبزیوں، پھلوں، دالوں، آٹا، گھی، چینی، چکن سمیت دیگر سٹالز کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب وقا ص علی محمود نے کہا کہ ضلع گجرات میں 20ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کیلئے گجرات، جلالپور جٹاں، منگوال، ڈنگہ، لالہ موسیٰ سنٹرز پر ابتک 8207میٹرک ٹن گندم خریدی جاچکی ہے، کسانوں کو 1800روپے فی من کے ریٹ پر بذریعہ چیک ادائیگی کی جارہی ہے، ابتک کل ہدف کا 82فیصد باردانہ جاری کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں 65روپے فی کلو کے ریٹ پر 372میٹرک ٹن سے زائد چینی فروخت کی جاچکی ہے جبکہ آٹا بھی وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ سیکرٹری ایکسائز نے ہدایت کی کہ گرانفروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو بریفنگ دی۔