District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے پولیس لائنز میں بھی ویکسی نیشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے پولیس لائنز میں بھی ویکسی نیشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے جبکہ گجرات پریس کلب کے ممبران کی ویکسی نیشن بھی شروع کر دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ پولیس لائنز ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لطیف افضل بھی اس موع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ گجرات پولیس کے جوان وباء کے دوران بھرپور محنت سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں، پولیس لائنز میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کے قیام کا مقصد پولیس افسران و جوانوں کی ویکسی نیشن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 40سال اور اس سے زائد عمر کے پولیس افسران و اہلکاروں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی ہدایت پر گجرات پریس کلب میں قائم کورونا ویکسی نیشن کاؤنٹر کی نگرانی ڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود نے کی اس دورن30 سینئر صحافیوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔ صدر پریس کلب عبدالستار مرزا ودیگر عہدے داروں و ممبران نے صحافیوں کی ویکسی نیشن کیلئے کاؤنٹر کے قیام پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار‘ ڈپٹی کمشنر گجرات‘ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔