District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
() ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
() ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہیلتھ کئیر سہولیات بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ایم ایس ڈاکٹر عابد محمود غوری بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ہیلتھ کئیر طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کے موقع پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے او پی ڈی میں مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی، ڈاکٹر ز و عملہ کی دستیابی کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹر ز مریضوں کو ہسپتال میں دستیاب ادویات ہی تجویز کریں،ہسپتال فارمیسی کے باہر مردو خواتین اور بزرگوں کے لئے الگ الگ کاؤنٹرز بنائیں جائیں۔ اسی طرح او پی ڈی کے لئے قائم پرچی کاؤنٹر پر سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتا ل میں ایکسرے فلموں کی دستیابی یقینی بنائی جائے کسی مریض کو ایکسرے یا ٹیسٹوں کے لیے ہسپتال سے باہر نہ بھیجا جائے،صفائی اور سیکورتی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے۔ انہوں نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی پارکنگ میں اوو چارچنگ کی شکایات کا سخت نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ آئندہ اوور چارجنگ کی شکایت پر ٹھکیدار کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔