District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر یونیورسٹی آف
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر یونیورسٹی آف گجرات مرغزار کیمپس میں وزیر اعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا،جس میں مختلف سکولوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے موسیقی، افسانہ نگاری، شاعری اور فن مصوری کے مقابلوں میں حصہ لیا،، تقریب کے مہمان خصو صی ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ تھے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ /فوکل پرسن ظہیر لیاقت، سی او ایجوکیشن چوہدری اوورنگزیب اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات بھی موجود تھے، مقابلوں میں ججز کے فرائض ڈائریکٹر پنجاب آرٹ کونسل گوجرانوالہ ڈاکٹر حلیم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیم شمسہ گیلانی، جان کاشمیری، کشمالہ افتحارنے سر انجام دیے، نتائج کے مطابق کہانی نویسی کے مقابلے میں رداخالد نے پہلی، حمنہ افتحار نے دوسری اور عدنان رشید نے تیسری پوزیشن اور موسیقی میں طیبہ مقصودنے پہلی،مقدس نے دوسری اور علی بٹ نے تیسری پوزیشن،آلات موسیقی میں سدرک الیاس نے پہلی،عناب رانی نے دوسری اور عائشہ عارف نے تیسری پوزیشن، آرٹس میں انس افتحار نے پہلی،ماور اضحی نے دوسری اور فاطمہ زمان نے تیسری پوزیشن جبکہ شاعری کے مقابلے میں عدنان رشید نے پہلی، عثمان قیوم نے دوسری اور سعد عظیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، تمام شعبوں میں پہل پوزیشن حاصل کرنیوالوں کو دس دس ہزار روپے، دوم کو سات ہزار روپے جبکہ سوم کو پانچ ہزار روپے نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد نہایت خوش آئندہ ہے جس سے نوجوانوں کو اپنی بھرپور صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا، ضلعی سطح پر مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالے نوجواں آئندہ ڈویژنل اور کامیابی کی صورت میں صوبائی سطح پر بھی مقابلوں میں شرکت کر سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی نوجوان باصلاحیت ہیں،ہمیں اپنے نوجوانوں کو اسطرح کے مواقع فراہم کرتے رہنا چاہیے جس سے ان میں اعتماد بڑھے گا اور وہ مستقبل میں اپنی خداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں گے۔