District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
وزیر اعظم پاکستان کلین اینڈ گرین مہم کےلئے مفت پودوں کی فراہمی کےلئے کھاریاں میں غیر سرکاری تنظیم نے ایک لاکھ پودوں پر مشتمل
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
وزیر اعظم پاکستان کلین اینڈ گرین مہم کےلئے مفت پودوں کی فراہمی کےلئے کھاریاں میں غیر سرکاری تنظیم نے ایک لاکھ پودوں پر مشتمل نرسری قائم کر دی ہے ، ڈپٹی کمشنر سیف انورجپہ نے نرسری کا معائنہ کیا اور تنظیم کے عہدے داروں اور ممبران کی کاوش کو زبردست سراہا، اے سی کھاریاں خالدعباس، صدر گجرات پریس کلب عبدالستارمرزا، جنرل سیکرٹری عاصم رضاسید، نائب صدر اظہر شاہ، سینئر صحافی راجہ ریاض احمدراسخ، چیئرمین کھاریاں پریس کلب سید تنویر نقوی، صدر زمان احسن،صدر مرکزی انجمن تاجراںچوہدری شوکت بھی اس موقع پر موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے غیر سرکاری تنظیم" اپنا کھاریاں" کے صدر زبیر رضا ، سیکرٹری ثاقب محمود نے بتایا کہ نرسری میں مقامی ماحول سےمطابقت رکھنے والے درخت اور پودے تیار کئے جائیں گے جنہیں شجرکاری میں دلچسپی رکھنے والے شہریوں اور اداروں کو مفت فراہم کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق ملک کو کلین اینڈ گرین بنانے کےلئے" اپنا کھاریاں" کے عہدے داروں اور ممبران کے عزم کو زبردست سراہا اورکہاکہ ضلعی انتظامیہ اس اہم مشن کی تکمیل کےلئے کام کرنیوالے اداروں اور تنظیموںکی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔