District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
موسم بہار کے دوران ضلع میں 1 لاکھ29 ہزار پودے لگائے جائیں گے
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
موسم بہار کے دوران ضلع میں 1 لاکھ29 ہزار پودے لگائے جائیں گے،ضلع بھر میں سرکاری محکمے اور این جی اوز کو 574 چھوٹی نر سریاں بنانے کا ہدف سونپ دیا گیا، تینوں تحصیلوں میں 14کنال رقبہ پر میاواکی جنگلات اگائے جائیں گے، یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انصر حیات،فوکل پرسن /اے سی کوآرڈ وقار حسین خان، اسسٹنٹ کمشنرز خالد عباس، احسن ممتاز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لطیف افضل، سی ای او ایجوکیشن چوہدری اورنگزیب، ڈی ایس پی سٹی حافظ امتیاز احمد، صدر چیمبر آف کامرس چوہدری وحید الدین، چیف آفیسرز، مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں کھاریاں میں غیر سرکاری تنظیم اپنا کھاریاں کے زیر اہتمام 1لاکھ پودوں پر مشتمل نرسری کا افتتاح کیا اور شجرکاری بھی کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ ضلعی پولیس 5مقامات پر نرسریاں بنائے گی، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو 344 نرسریاں قائم کرنے کا ہدف دیا گیا ہے، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ 50، کالجز ڈیپارٹمنٹ 28، اسسٹنٹ کمشنر ز گجرات، کھاریاں، سرائے عالمگیر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر، زراعت 10/10 نرسریاں قائم کریں گے اسی طرح دیگر محکمہ جات بھی اہداف دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موسم بخار کی شجرکاری کے دوران ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ 30ہزار محکمہ صحت 15ہزار ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز10 ہزار میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز فی کس5 ہزار،اسسٹنٹ کمشنرز تین تین ہزار پودے لگائیں گے،اسی طرح دیگر محکموں کے لئے بھی ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، تینوں اسسٹنٹ کمشنر ز،میونسپل کمیٹیاں اور چیمبر آف کامرس ایک ایک کنال رقبہ پر میاواکی جنگل آگائیں گئے جبکہ میونسپل کارپوریشن گجرات کے لئے دو کنال رقبہ پر میاواکی جنگل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سیف انورجپہ نے کھاریاں کا دورہ کیا اور اپنا کھاریاں تنظیم کے زیر اہتمام بنائی گئی نرسری کا معائنہ کیا اور پودا بھی لگایا۔ انہوں نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں حکومت اور انتظامیہ کا دست و بازو بننے اور ایک لاکھ پودوں کی نرسری تیار کرنے پر تنظیم کی کاوش کو زبر دست سراہا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے حکومتی اداروں اور شہریوں کو شانہ بشانہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کر دار ادا کرنا چاہیے۔