District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
لوکل گورنمنٹ ترقیاتی پروگرام کے تحت میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے زیر انتظام 927 ملین روپے لاگت سے 453 ترقیاتی منصو
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
لوکل گورنمنٹ ترقیاتی پروگرام کے تحت میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے زیر انتظام 927 ملین روپے لاگت سے 453 ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کا عمل مکمل، ورک آرڈرز کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے، سپشل ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 299 ملین روپے لاگت سے 30 سکیموں کی منظوری دے دی گئی ہے، یہ تفصیلات ایم پی اے چوہدری محمد ارشد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئیں، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ،ایم این اے سید فیض الحسن،، ظہور الٰہی ہاوس کے نمائندہ قاضی سیف اللہ خالد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جاری ترقیاتی پروگرام کے 80منصوبوں کیلئے رواں مالی سال کے دوران 1821ملین روپے کے فنڈز موصول ہوئے ہیں ان میں سے 1432ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں، ضلع میں میونسپل سروسز پروگرام فیز ون کی تمام 93سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں، فیز ٹو کی 132سکیموں پر 3075ملین روپے لاگت کا تخمینہ ہے اور ابتک ان میں سے 47پراجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کو بتایا گیا کہ جیل چوک تا بولے پل سیوریج منصوبے پر کام تیز ی سے جاری ہے، شادیوال سیوریج پائپ لائن پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے اسی طرح بھاگ نگر میں کالج کی تعمیر، ٹی ایچ کیو ہسپتال سرائے عالمگیر، سرکاری سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی تعمیر، لائیو سٹاک ڈسپنسری ہیڈ جگو کی تعمیر کیلئے کام جاری ہے، چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی تعمیر کیلئے اراضی کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ ابتک شہر میں جن علاقوں میں کھدائی کر چکا ہے وہاں سڑکوں، گلیوں کی دوبارہ مرمت کرے تو آئندہ اسے مزید کھدائی کی اجازت دی جائے گی، گیپکو افسران ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور انکی تکمیل کا عمل تیز کریں۔ ارکان اسمبلی سید فیض الحسن شاہ، چوہدری محمد ارشد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی فلاحی منصوبوں کیلئے بھرپور توجہ دے رہی ہے، سرکاری افسران ترقیاتی منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ،زیر تعمیر پراجیکٹس پر میٹریل کی کوالٹی یقینی بنائیں۔