District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ پارکوں میں بہتر تفریحی سہولیات،معیاری میونسپل سروسز، ت
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ پارکوں میں بہتر تفریحی سہولیات،معیاری میونسپل سروسز، تجاوزات کے خاتمہ کیلئے جامع پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا، افسران شہریوں کے مسائل کے بروقت ازالہ کیلئے متحرک کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہباز شریف پارک کے دورہ، میونسپل کارپوریشن دفتر میں افسران سے خطاب، جی ٹی روڈ، رحمان شہید روڈ کے علاقہ میں جاری صفائی، ڈرینز کی صفائی، اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز کے معائنہ کے موقع پر کیا، چیف آفیسر محمد اشفاق بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ شہباز شریف پارک میں پودوں کی دیکھ بھال، صفائی کا نظام ٹھیکہ پر دیدیا گیا ہے، پارک کے منی چڑیا گھر میں جانوروں کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ ٹھیکیدار سے رابطہ کرکے اسے جھولے فنکشنل کرنے کی ہدایت کی جائے بصورت دیگر نیا ٹھیکیدار تلاش کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کے دیگر پارکوں میں بھی تفریحی سہولیات بہتر بنانے پر توجہ دینے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری علاقوں سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے، اسی سلسلہ میں پہلے مرحلے میں رحمان شہید روڈ اور جی ٹی روڈ پر کاروائی کی گئی، دونوں روڈ ز پر سپیشل گینگز کو صفائی کیلئے متعین کیا گیا تھا جبکہ دونوں روڈز کیساتھ سیوریج ڈرینز کی بھی صفائی کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا نظام بہتر بنانے کیلئے میونسپل کارپوریشن کی پوری ٹیم کو متحرک کیا گیا ہے، افسران و عملہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کی شکایات کا کم سے کم وقت میں ازالہ کیا جائے۔