District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے تعاون سے لالہ موسیٰ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا ج
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے تعاون سے لالہ موسیٰ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،تجاوزات کنندگان عارضی اور پختہ تجاوزات کو از خود گرادیں، جی ٹی روڈ، سروس روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائینگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لالہ موسیٰ میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے جائزہ کے موقع پر کیا، چیف آفیسر تنویر احمد نے ڈپٹی کمشنر کو تجاوزات کے خلاف آپریشن بارے آگاہ کیا، صدر انجمن تاجراں لالہ موسیٰ، میڈیا کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق بزنس کمیونٹی کو بہترین سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے تاہم انہیں اپنے شٹر کے اندر رہ کر کام کرنا چاہیے، اسطرح انکے کاروبار بھی ترقی کریں گے نیز سروس روڈ، جی ٹی روڈ سمیت شاہراہوں اور بازاروں سے گزرنے والوں کو بھی آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور امید ظاہر کی کہ انجمن تاجراں، میڈیا اور شہری ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی سے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔