District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت دیہی مرکز مال کڑیانوالہ نے بھی کام شروع کر دیا ہے
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت دیہی مرکز مال کڑیانوالہ نے بھی کام شروع کر دیا ہے، ضلع میں اپنی نوعیت کے دوسرے مرکز کی افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ایم پی اے شجاعت نوازا جنالہ تھے، معززین علاقہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سیف انو ر جپہ نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ابتدائی طور پر تینوں تحصیلوں کے بڑے قصبوں میں دیہی مرکز مال قائم کئے جارہے ہیں، تحصیل سرائے عالمگیر کے قصبہ دندی بیسہ میں ماڈل بلڈنگ میں دیہی مرکز مال کا پہلے ہی افتتاح کیا جاچکا ہے،تحصیل گجرا ت میں کڑیانوالہ میں دیہی مرکز مال کو آج سے فنکشنل کر دیا گیا جبکہ تحصیل کھاریاں کے قصبہ کوٹلہ ارب علی خان میں دیہی مرکز مال جلد ہی افتتاح کر دیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایاکہ مرکز مال کڑیانوالہ کے قیام سے نواحی دیہات کے اراضی مالکان کو فرد اجرا، تصدیق انتقالات،سرکاری واجبات کی ادائیگی سمیت دیگر امور کیلئے گجرات نہیں جانا پڑے گا جبکہ جلد ہی ریونیو آفیسر بھی مقررہ ایام میں دیہی مرکز مال میں فرائض سرانجام دینا شروع کر دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب ہر قانوں گو ئی میں اس نوعیت کے مرکز مال قائم کرنے جارہی ہے تاکہ لینڈ ریکارڈ ز سنٹرکے حوالے سے شہریوں کی مشکلات ختم کی جاسکیں۔ ایم پی اے شجاعت نواز اجنالہ نے کہا دیہی مراکز مال کا قیام حکومت کا منفرد فلاحی منصوبہ ہے جس سے اراضی مالکا ن کو درپیش سنگین مسائل کا ازالہ ممکن ہوسکے گا۔