ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ پلاسٹک بیگ کا استعمال ماحول کے لیے انتہائی خطرناک ہے یہ ہر قسم کی آلودگی کا باعث بن رہا ہے
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ پلاسٹک بیگ کا استعمال ماحول کے لیے انتہائی خطرناک ہے یہ ہر قسم کی آلودگی کا باعث بن رہا ہے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ضلع بھر میں شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاپنگ بیگ کے حوالے سے منعقد اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اے سی سرائے عالمگیر احسن ممتاز،سی او میونسپل کارپوریشن گجرات محمد اشفاق،ڈاکٹر اعجاز بشیر،رابعہ اعجاز چیف امبیسڈر WASUP ٹائیگر فورس،انصاف ویلفیئر ونگ کے نمائندگان دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور جپہ نے کہا کے ضلعی انتظامیہ گجرات میں سے پلاسٹک بیگ کے استعمال اور اس کی خرید و فروخت کے عمل کو روکنے کیلئے پوری طرح متحرک ہے، اسسٹنٹ کمشنرز ضلع بھر میں باقاعدگی سے پلاسٹک بیگ کی خرید و فروخت کے خلاف کاروائی عمل میں لا رہے ہیں پہلے مرحلے میں ڈیلرز کا سٹاک ضبط کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے بعد پابندی نہ کرنے والے دکاندار اور ڈیلر حضرات کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور دکانوں کو سیل بھی کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے WASUP اور انصاف ویلفیئر ونگ کے نمائدگان کی تجاویز سنی اور یقین دلایا کی ضلعی انتظامیہ این جی او کے ساتھ مل کر لائحہ تشکیل دے گی تاکہ ضلع بھر سے پلاسٹک بیگز کے خاتمہ سمیت شہر کو سر سبز اور صاف بنایا جاسکے۔