District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
کڈنی سنٹر کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر سیف انور جپپ منعقد ہوا
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
کڈنی سنٹر کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر سیف انور جپپ منعقد ہوا، صدر بورڈ آف گورنرز میاں محمد اعجاز، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر عباس گوندل نے اجلاس کے شرکاء کو کڈنی سنٹر میں مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات اور عطیات کے حوالے سے بریفنگ دی، صدر پریس کلب عبدالستار مرزا اور سیکرٹری جمخانہ عاصم مشتاق بٹ خصوصی دعوت پر اجلاس میں شریک ہوئے، ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری ندیم اختر ملہی کے صاحبزادوں چوہدری موسیٰ ملہی اور عبدالرحمان ملہی نے کڈنی سنٹر کیلئے 10لاکھ روپے، چوہدری اعجاز احمد وڑائچ آف شاہدولہ ٹاؤن نے 15لاکھ روپے عطیہ کے چیک ڈپٹی کمشنر کے حوالے کئے جبکہ میاں محمد اعجاز آف جی ایف سی فین نے ماہانہ 13لاکھ روپے عطیہ کیساتھ ماہ رمضان میں 24لاکھ روپے عطیہ کا بھی اعلان کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کڈنی سنٹر کیلئے عطیات اکٹھے کرنے کیلئے جلد چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق اور گجرات سے تعلق رکھنے والے فوک گلوکار عارف لوہار کو مدعو کیا جائے گا اس کے ساتھ جمخانہ کی ممبر شپ حاصل کرنیوالوں کیلئے فیس میں بھی کڈنی سنٹر کیلئے عطیہ کی رقم شامل کی جائے گی۔