District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت گجرات میں 29 ویں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے
District Government Gujrat News
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت گجرات میں 29 ویں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے،پارکنگ پلازہ حسن چوک کے قریب لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹر ی برائے ریونیو سلیم سرور جوڑا، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ، صدر چیمبر وحید الدین ٹانڈہ،ممتاز سماجی شخصیت امتیاز کوثراسص موقع پر موجود تھے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت لگائے گئے اس فلٹریشن پلانٹ کیلئے تما م وسائل صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریونیو سلیم سرورجوڑا نے برداشت کئے،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلیم سرور جوڑ ا نے کہا کہ گجرات کے شہریوں کو پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب سے وسائل حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے وہیں اپنی مدد آپ کے تحت ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور جپہ نے کہاکہ گجرات کے لوگ فلاحی کاموں میں اپنی مثال آپ ہیں صغراں شفیع ٹراما سنٹر، کڈنی سنٹر، برن یونٹ اس کی بہترین مثال ہیں، گجرات کے مخیر حضرات نے ضلع کے مختلف علاقوں میں فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا جو سلسلہ شروع کیا ہے ہر لحاظ سے منفرد اور فلاحی ہے،ضلعی انتظامیہ ایسے فلاحی کاموں کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امتیاز کوثر نے کہا کہ ان کا مشن ہے کہ پور ے پنجاب میں پینے کے پانی کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ہم ضلع گجرات میں اپنی مدد آپ کے تحت 29فلٹریشن پلانٹ لگا چکے ہیں اور آئندہ بھی گجرات کے ہر علاقہ میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے ہرممکن مدد کی جائے گی۔ See less