District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈنگہ اور نواحی علاقوں میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال اور گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال کا 15
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈنگہ اور نواحی علاقوں میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال اور گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال کا 15جنوری سے ادغام کر دیا جائے گا، حادثات کا شکار افراد کو بروقت طبی امداد کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر ڈنگہ سے ملحقہ اراضی پر ٹراما سنٹر کے قیام کیلئے تخمینہ تیار کرکے حکومت پنجاب کو بھجوانے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال اور ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر لطیف افضل بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے دونوں ہسپتالوں کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور وہاں تعینات ڈاکٹرز، طبی عملہ، ادویات کی دستیابی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ دونوں ہسپتال ایک دوسرے سے بالکل قریب واقع ہیں ان کے ادغام کیلئے تیار کردہ تجاویز کے مطابق گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال کی بلڈنگ میں میٹرنٹی، گائنی اور چلڈرن وارڈ قائم کر دی جائے گی اور ان شعبہ جات سے منسلک ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال میں منتقل ہو جائیں گے جبکہ ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال کی بلڈنگ میں شعبہ حادثات کیساتھ سرجری، میڈیسن اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصلہ سے جہاں ٹی ایچ کیو میں آنیوالے مریضوں کو بہتر سہولیات میسر ہو سکیں گی وہیں گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال کی بلڈنگ، طبی آلات اور انسانی وسائل کا بھی بھرپور استعمال کیا جاسکے گا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ منتخب عوامی نمائندوں کی تجویز پر آر ایچ سی ڈنگہ کی عمارت کیساتھ دستیاب خالی اراضی پر ٹراما سنٹر کے قیام کیلئے ابتدائی تخمینہ تیار کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جلد اس پراجیکٹ کی منظوری کیلئے حکومت پنجاب سے رجوع کیا جائے گا، تحصیل کھاریاں کے بڑے قصبہ میں ٹراما سنٹر کے قیام سے حادثات کا شکار افراد کو قریب ترین بہتر طبی امداد کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔