District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ماہانہ ریونیو عوامی کچہری یکم جنوری 2021بروز جمعۃ المبارک لگائی جائے گی،
District Government Gujrat News
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ماہانہ ریونیو عوامی کچہری یکم جنوری 2021بروز جمعۃ المبارک لگائی جائے گی، ریونیو سے متعلقہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ریونیو عوامی کچہری میں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنرز سلمان ظفر، خالد عباس، احسن ممتاز، متعلقہ تحصیلدار، انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹرز، ریونیو افسران و ملازمین، ڈومیسائل برانچز کا عملہ موقع پر موجود ہوگا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید نذارت علی نے بتایا کہ ریونیو عوامی کچہری میں شہری درستگی ریکارڈ، فرد اجراء، انتقالات کے اندراج، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل اور ریونیو سے متعلقہ متفرق معاملات کے لئے رجوع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریونیو عوامی کچہریوں کے آغاز سے ابتک 900سے زائد شکایات کاازالہ کیا جا چکا ہے۔