District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر میں مارکیٹوں کی مسلسل نگرانی سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں واضع کمی آچکی، سر
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر میں مارکیٹوں کی مسلسل نگرانی سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں واضع کمی آچکی، سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی،ترقیاتی منصوبوں منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت پنجاب کا فوکس ہے،31 دسمبر کے بعد صرف وہ ہی بھٹہ خشت کام کر سکے گا جو زیگ زیگ یا کسی اور ماحول دوست ٹیکنالوجی پر منتقل کرے گا۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ڈی سی آفس میں اجلاس سے خطاب، عزیز بھٹی شہید ہسپتال، سہولت بازار شاہ جہانگیر روڈ،لالہ موسیٰ کے دوہر کے موقع پر کیا،ایم پی اے عبداللہ یوسف، اے سی سلمان ظفر، ایم ایس ڈاکٹرعابد غوری بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے پرائس کنٹرول،حساس کفالت پروگرام، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے اقدامات اور باہمت بزرگ پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر ماحولیات محمد رضوان نے کہا کہ ضلع گجرات میں پرائس کنٹرول کیلئے مجسٹریٹس کی کارکردگی اطمینا ن بخش ہے، مارکیٹ میں امپورٹڈ چینی کی فراہمی سے اس کی قیمت کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے، فلور ملز کی مسلسل نگرانی سے مارکیٹ میں کے آنے کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی سے شہریوں کو واضع ریلیف ملا ہے،اسی طرح سہولت بازار بھی شہریوں کو سستے داموں معیاری پھلوں،سبزیوں اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی اہم کر دار ادا کررہے ہیں انہوں نے ہدیات کہ کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 2 اور ایس اے پی پروگرام فیز2 کے منصوبوں پر بروقت تکمیل یقینی بنائیں، باہمت بزرگ پروگرام اور احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کو شفاف طریقے امداد کی رقم کی فراہمی اطمینان بخش ہے، صوبائی وزیر ماحولیات نے کہا کہ کرونا کی دوسر ی لہر کے دوران گجرات میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے انتظامی کاوشوں کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں، جس کے نتیجہ میں پازیٹیوکیسز کی تعداد پہلی لہر کے مقابلے میں کم ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی خدمت کھلی کچہریوں کے دوران اب تک کی 9 سو زائد شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ ضلع میں 63 ڈیپارٹمنٹل سٹور پر شہریوں کو کم قیمت پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی اطمینان بخش ہے۔