District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
میونسپل کارپوریشن میں کرسمس کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹرسیف انور جپہ، چیف آفیسر م
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
میونسپل کارپوریشن میں کرسمس کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹرسیف انور جپہ، چیف آفیسر محمود اقبال گوندل تھے،چرچ انچارچ ریورنڈ فادر نے دعا کروائی جبکہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مہمانان خصوصی نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا انہیں مبارکباد پیش کی اور تحائف دیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹرسیف انور جپہ نے کہا کہ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور وہ اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزار سکتے ہیں پاکستان میں مسیحی بھائی تعلیم، صحت سمیت مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سرانجام دیکر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن گجرات کے مسیحی ملازمین دیگر افسران و ملازمین کیطرح ادارے کا اہم حصہ ہیں جو شہرکی بہتری اور خوبصورتی کیلئے بھرپور محنت اور ذمہ داری سے اپنے کام کو سرانجام دے رہے ہیں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن گجرات انکی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔