District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا وزیراعظم کلین گرین پروگرام کے تحت شہر کی تمام شاہراہوں گرین بیلٹس میڈینز کو صاف اور خوبصورت ب
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا وزیراعظم کلین گرین پروگرام کے تحت شہر کی تمام شاہراہوں گرین بیلٹس میڈینز کو صاف اور خوبصورت بنایا جائے گا میونسپل سروسز کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیع ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اولڈ جی ٹی روڈ کے دورہ کے موقع پر کیا چیف آفیسر میونسپل محمود اقبال گوندل بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اولڈ جی روڈ کے اطراف مختلف مقامات کا جائزہ لیا اور جی ٹی روڈ کے اطراف ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے اور صفائی کی صورتحال کو ہہترین بنانے کی ہرایت کی انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کلین گرین پروگرام کی تحت ضلع بھر میں پراجیکٹس پر کام جاری ہے ان میں شاہراوں کی اطراف کی صفائی میڈینز پر شجرکاری نہروں کے اطراف روشنیوں اور شہریوں کے بیٹھنے کیلئے سیٹنگ ایریاز پر کام جاری ہے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ میونسپل سروسز پروگرام تحت سالڈ ویسٹ میجمنٹ سمیت نکاسی آب کے منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کی میونسپل سروسز کے حوالے سے شکایات کو ترجیعی بنیادوں پر حل کیا جائے