District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق پرائس کنٹرول کیلئے سخت اقدامات اور سبزی و فروٹ منڈیوں کی مسلسل نگرانی سے اشیائے خورد و نوش کی
District Government Gujrat News
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق پرائس کنٹرول کیلئے سخت اقدامات اور سبزی و فروٹ منڈیوں کی مسلسل نگرانی سے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں واضع کمی آئی ہے اور گزشتہ ایک ماہ کے مقابلہ میں چینی اور سبزیوں کی قیمتیں واضع طور پر کم ہوئی ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سبزی و فروٹ منڈی گجرات میں نیلامی کی نگرانی کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع گجرات میں حکومت پنجاب کی مقرر کردہ 860روپے فی 20کلو گرام کے ریٹ پر وافر مقدار میں آٹا دستیاب ہے، ایک ماہ قبل ضلع میں چینی کی اوسط قیمت 105روپے سے 110روپے فی کلو گرام تھی تاہم وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق حکومت پنجاب نے ضلع گجرات کو 1891میٹرک ٹن امپورٹڈ چینی کا کوٹہ فراہم کیا جو ڈیمانڈ کے مطابق مارکیٹ کو سپلائی کی گئی ہے اسی طرح پرائس مجسٹریٹس کو بھی متحرک کر دیا گیا،مسلسل نگرانی سے اس وقت ضلع میں چینی کی قیمت کم ہوکر 76روپے فی کلو گرام ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 18نومبر کو ضلع میں آلو کی قیمت 110روپے کلو تھی تاہم 18دسمبر کو زیادہ سے زیادہ قیمت 55روپے کلو گرام ہے، اسی عرصہ میں پیاز کی قیمت 70روپے فی کلو گرام سے کم ہوکر 50سے 60روپے فی کلو گرام، ٹماٹر کی نومبر میں قیمت 140روپے کلو کے مقابلے میں 50سے 60روپے فی کلو گرام ہے، ہری مرچیں 160روپے کلو سے کم ہوکر 100روپے فی کلو گرام فروخت ہورہی ہیں جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمت بھی کم ہورہی ہے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ہفتہ وار شیڈول کے مطابق میونسپل کارپوریشن آفس میں شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے، انہوں نے میونسپل کارپوریشن کی مشینری کی بھی انسپکشن کی۔ ڈپٹی کمشنر نے فوارہ چوک میں ڈی ایچ او کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔