District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
لوکل پلاننگ بورڈ نے مالی سال 2020-21 کیلئے میونسپل کمیٹیوں اور تحصیل کونسل کے 190 ترقیاتئی منصوبوں کی منظوری دے د ی گئی ہے
District Government Gujrat News District Government Gujrat News
لوکل پلاننگ بورڈ نے مالی سال 2020-21 کیلئے میونسپل کمیٹیوں اور تحصیل کونسل کے 190 ترقیاتئی منصوبوں کی منظوری دے د ی گئی ہے،ان پراجیکٹس پر مجموعی طور پر 482 ملین روپے کی لاگت آئے گی، لوکل پلاننگ بورڈ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی زیر صدارت منعقدہ ہوا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، میونسپل کمیٹی جلالپورجٹاں، کھاریاں، کنجاہ اور تحصیل کونسل کھاریاں کے چیف آفیسر ز نے شرکت کی۔ اجلاس میں میونسپل کمٹ جلالپورجٹاں کی 70 سکیموں کی منظوری دی گئی جس پر 96.175 ملین روپے خرچ ہوں گے، میونسپل کمیٹی کھاریاں کی 2 سکیموں پر 92.7 ملین روپے،میونسپل کمیٹی کنجاہ کی 8 سکیموں پر 55 ملین روپے خرچ ہونے کا تخمینہ ہے۔ تحصیل کونسل کھاریاں کی 88 سکیمیں منظور کی گئی ہیں جن پر 301.9 ملین روپے خرچ ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ چاروں بلدیاتی اداروں کی ان تنظیموں کی آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شمولیت کیلئے حکومت پنجاب کو بھیجوا دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ منظور کی جانے والی سکیموں میں سڑکیں، گلیاں، اور نالیوں کی تعمیر،سیوریج، واٹر سپلائی سمیت دیگر منصوبہ جات شامل ہیں۔