District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
میونسپل کارپوریشن کا جی ٹی روڈ اور شادیوال روڈ کے علاقہ میں ایکشن، غیر قانونی طور پر تعمیر کی جانے والی 8 کمرشل بلڈنگز سیل 2
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
میونسپل کارپوریشن کا جی ٹی روڈ اور شادیوال روڈ کے علاقہ میں ایکشن، غیر قانونی طور پر تعمیر کی جانے والی 8 کمرشل بلڈنگز سیل 2 کو مسمار کر دیا گیا، یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر سیف انور جپہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتائیں، چیف آفیسر محمود اقبال گوندل بھی موجود تھے. ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر سیف انور جپہ نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کے افسران وعملہ کو غیر قانونی طور پر تعمیر کی جانے والی عمارتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی تھی، شعبہ انفورسمنٹ کی ٹیموں نے دوران چیکنگ جی ٹی روڈ اور شادیوال روڈ پر 10 غیر قانونی کمرشل عمارتوں کی نشاندہی کی جن کے نقشہ جات منظور نہیں کرایے گئے تھے اور اس مد میں انکے مالکان کے ذمہ لاکھوں روپے واجب الادا ہیں. ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے آٹھ غیر قانونی عمارتوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ دو کو مسمار کر دیا گیا ہے. انہوں نے واضع کیا کہ غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ایکشن آئندہ بھی جاری رہے گا