District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ کرونا وبا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا،
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ کرونا وبا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، شہری ماسک استعمال کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، ان خیالات کا اظہار انہوں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے ہفتہ کے سلسلہ میں محکمہ صحت کیطرف سے ماسک تقسیم کرنے اور آگاہی واک کے موقع پر کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لطیف افضل ،ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ذاکر علی رانا ، سیکرٹری آر ٹی اے و دیگر افسران بھی موجود تھے. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کاروباری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے تاہم بزنس کمیونٹی، ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع گجرات میں کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے تاہم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے. انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کریں اور کرونا سے بچاؤ کے لیے ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے