District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کاپوریشن سیف انور جپہ نے کہاہے کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے میونسپل کارپوریش
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کاپوریشن سیف انور جپہ نے کہاہے کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے میونسپل کارپوریشن کے تمام شعبہ جات کے افسران و ملازمین فعال انداذ میں خدمات سرانجام دیں،ادارے پر شہریوں کا اعتماد بحال کرنا، حکومت اور عوام کی توقعات پر پورا اترناترجیحات میں سر فہرست ہو نا چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ہال میں میونسپل کارپوریشن کے افسران و ملازمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سی او ایم سی محمود اقبال گوندل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صبح 9 بجے سے 1 بجے تک میونسپل کارپوریشن آفس موجود رہے، انہوں نے افسران سے ادراے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ لی اور شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے فوری مناسب احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ آئندہ وہ ہر جمعہ کے روز میونسپل کارپوریشن آفس میں بیٹھیں گے۔ انہوں نے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، نکاسی و فراہمی آب کے مسائل اور شکایات کو کم سے کم وقت میں نمٹایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ افسران و ملازمین کی طرف سے فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، بہتر پرافارمنس کی حوصلے افزائی اور ناقص کارکردگی اور بد عنوانی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔