District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سموگ سے بچاؤ کیلئے پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے100فیصد بھٹہ خشت کی بندش یقینی بنائی جائے گی
District Government Gujrat News District Government Gujrat News
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سموگ سے بچاؤ کیلئے پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے100فیصد بھٹہ خشت کی بندش یقینی بنائی جائے گی، 31دسمبر کے بعد زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹہ خشت کو کام شروع کرنے کی بھی اجازت نہیں ہو گی، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ضلع میں اینٹوں کے ریٹس جلد مقرر کر دیے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بھٹہ خشت ایسویسی ایشن کے عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی او انڈسٹریز چوہدری ظہیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر محمد عثمان، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات چوہدری امتیاز احمد، صدر بھٹہ خشت ایسویسی ایشن چوہدری ریاض احمد، سرپرست میاں محمد اکرم، تحصیل صدر چوہدری فیاض و دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ ماحولیات ڈپیارٹمنٹ کو واضع ہدایات جاری کی جاچکی ہیں کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے والے بھٹہ خشت ہی چل سکتے ہیں، اولڈ ٹیکنالوجی پر چلنے والے تمام بھٹہ خشت کی بندش یقینی بنائی جائے جو زگ زیگ پر منتقل نہ ہونے کی صورت میں 31دسمبر کے بعد بھی بند ہی رہیں گے، ضلعی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنرز کے ذریعے ان احکامات پر عمل درآمد کی تصدیق بھی کرے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف ایکشن ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتک ضلع گجرات میں 284میں سے 50بھٹہ خشت زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو چکے، 25 کی منتقلی کا کام جاری ہے جبکہ دیگر بھٹہ مالکان کو بروقت ہدایات جاری کی جاچکی ہیں کہ وہ بھی نئی ٹیکنالوجی پر منتقل ہو جائیں ڈیڈ لائن کے بعد کسی بھی بھٹہ خشت کو پرانی ٹیکنالوجی پر کام کی اجازت نہیں ہوگی، اس مقصد کیلئے حکومت نے بھٹہ خشت مالکان کو 2ملین روپے تک بلا سود قرض فراہم کرنے کی سکیم بھی متعارف کرائی ہے جبکہ قرض کے اجراء کے حوالے سے مسائل کے حل کیلئے معاملات کو حکومت پنجاب کے نوٹس میں لایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ اینٹوں کی من مانی قیمتیں کسی صورت برداشت نہیں، نواحی اضلاع میں اس حوالے سے مقررہ قیمتوں اور ضلع کے معروضی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اینٹوں کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی جس پر ضلعی انتظامیہ عمل درآمد بھی یقینی بنائے گی۔ قبل ازیں ماحولیات، لیبر ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بریفنگ دی جبکہ بھٹہ خشت ایسویسی ایشن کے عہدے داروں نے صنعت کو درپیش مسائل اور اپنی سفارشات سے آگاہ کیا۔