District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ؓوزیر اعظم کلین اینڈ گرین پروگرام فیز ٹو کے تحت کینال برج سرائے عالمگیر کو خوبصورت روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے
District Government Gujrat News
ؓوزیر اعظم کلین اینڈ گرین پروگرام فیز ٹو کے تحت کینال برج سرائے عالمگیر کو خوبصورت روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے، پل کے دونوں اطراف گرین بیلٹس کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے، ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر عظمت فرید نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ کے دوران بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے گزشتہ دنوں اپنے دورہ سرائے عالمگیر کے دوران اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی تھیں، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی احسن ممتاز کی زیر نگرانی نہایت کم وقت میں منصوبے کو مکمل کر لیا گیا ہے، پل پر نصب روشنیاں خوبصورت منظر پیش کرتی شہر کے حسن کو دوبالا کر رہی ہیں۔ چیف آفیسر نے بتایا کہ نہر اپر چناب پل کیساتھ گرین بیلٹ پر خوبصورت مسجد بھی تعمیر کی گئی ہے جبکہ یہاں بیٹھنے کا بھی انتظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کلین اینڈ گرین پروگرام فیز ٹو کے تحت ہی کینال پارک کی تزئین و آرائش بھی کر دی گئی ہے جبکہ پارک میں تفریح کیلئے آنیوالوں کیلئے سہولیات میں اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔ See less