District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سیف انور جپہ نے ڈسپوزل اسٹیشن بولے کا دورہ کیا اور موسم سرما کی پہلی بارش کے دوران
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ؓ ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سیف انور جپہ نے ڈسپوزل اسٹیشن بولے کا دورہ کیا اور موسم سرما کی پہلی بارش کے دوران شہری علاقوں سے نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی پر موجود سٹاف سے ڈسپوزل اسٹیشن کی موٹروں کی کارکردگی کے بارے میں استسفار کیا اور آئندہ ایام کے دوران مزید بارش کی صورت میں میونسپل کارپوریشن کی تیاریوں کی بابت دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ہدایت کی کہ میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ بارشوں کے دوران الرٹ رہیں، نکاسی آب کے حوالے سے شہریوں کی شکایات کا کم سے کم وقت میں ازالہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زیادہ بارشوں کی صورت میں نکاسی آب کیلئے دیگر ڈسپوزل اسٹیشنوں کو بھی مکمل استعداد کے مطابق چلانے کیلئے دستیاب وسائل کو فنکشنل رکھا جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بولے کے نواحی علاقہ میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ کو ہدایات جاری کیں۔