District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی تمام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ اور انسانیت کیلئے فلاح و نجات کا باعث
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ؓٓ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی تمام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ اور انسانیت کیلئے فلاح و نجات کا باعث ہے،آپ ﷺخاتم النبین اور رحمت اللعالمین ہیں، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں آپﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی اہل ایمان کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ شان رسالت رحمت اللعالمین ﷺکے سلسلہ میں اعلی سطحی اجلاس اور پولیس لائنز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی پی او عمر سلامت، پروفیسر غلام حیدر،اے ڈی سی جی ظہیر لیاقت، ایس پی محمد عمران، اسسٹنٹ کمشنرز سلمان ظفر، فیصل عباس مانگٹ، احسن ممتاز،ڈی ایس پی رضا حسنین اعوان، پولیس افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم سب کو روزمرہ امور کی انجام دہی کے دوران آپ ﷺ کی اتباع کرنا چاہئے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام سرکاری ادارے، گجرات چیمبر آف کامرس، انجمن تاجراں، پرائیویٹ کالجز، سکولز ہفتہ شان رسالت کے سلسلہ میں محافل نعت، سیرت کانفرنسز، تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کریں گے جس کیلئے شیڈول مرتب کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہفتہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منایا جائے، ادب واحترام کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور ان محافل میں جہاں سرکاری افسران و ملازمین شرکت کریں وہیں سول سوسائٹی اور معاشرے کے تمام طبقات کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے۔ قبل ازیں پولیس لائنز میں منعقدہ تقریب میں ڈی پی او عمر سلامت نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا جبکہ سابق ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ اسلامیات گورنمنٹ زمیندار کالج پروفیسر(ر) غلام حیدر نے حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی۔