District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
حکومت پنجاب کے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے خصوصی کٹا بچاو پروگرام کے تحت مویشی پال حضرات میں 43 لاکھ 16 ہزار روپے
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
حکومت پنجاب کے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے خصوصی کٹا بچاو پروگرام کے تحت مویشی پال حضرات میں 43 لاکھ 16 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان، پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری امتیاز احمد بھی موجود تھے. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے پروگرام کے تحت تینوں تحصیلوں میں 450 مویشی پال حضرات کے ملکیتی 67 گروپوں میں 670 کٹے رجسٹرڈ کئے گئے تھے تاہم حتمی چیکنگ کے دوران ان میں سے 664 کٹے معیار پر پورا اترے جنکے مالکان کو فی کس 6500 روپے کی ادائیگی کی جا رہی ہے. ڈپٹی کمشنر نے کہا آئندہ سکیم کے لیے بھی ضلع میں کٹا بچاو سکیم کے تحت 280 چھوٹے اور 950 بڑے جانور(کٹے) رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں جنکے مالکان کو با الترتیب 6500 روپے اور 4000 روپے ادا کئے جائیں گے. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مویشی پال حضرات سے کہا کہ وہ حکومت پنجاب کے اس منصوبے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں. قبل ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سعید نے بتایا کہ ضلع میں جانوروں کو وبائی امراض سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکے لگانے کا عمل جاری ہے