District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ہیڈ جگو کا دورہ کیا
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ہیڈ جگو کا دورہ کیا اور 99.324 ملین روپے لاگت سے زیر تعمیر منصوبے پر کام کا معائنہ کیا، میونسپل سروسز پروگرام کے تحت سیوریج نالے کی تعمیر کیلئے استعمال ہونیوالے میٹریل کی کوالٹی پر عدم اطمینان کا اظہار، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بنادی۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ کے ہمراہ سرائے عالمگیر کے علاقہ راجر میں میونسپل سروسز پروگرام کے تحت زیر تعمیر منصوبے کے معائنہ کیلئے پہنچے جہاں پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے استعمال ہونیوالی میٹریل کی کوالٹی غیر تسلی بخش پائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنکل، پبلک ہیلتھ اور ہائی ویز کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ، انہوں نے واضع کیا کہ ناقص میٹریل کی صورت میں متعلقہ افسران اور کنٹریکٹر کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنرنے گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز ہیڈ جگو کے دورہ کے موقع پر منصوبے پر کام کی رفتار، استعمال کئے جانے والی میٹریل کی کوالٹی، فزیکل اور فنانشل پراگرس کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ منصوبے پر اب تک 109 ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں اور اس کی فنانشل پراگرس 70فیصد ہے۔ انہوں نے بتایاکہ گراؤنڈ فلور، فرسٹ، سیکنڈ فلور پر کام جاری ہے، واٹرٹینگ، چار دیواری کا کام مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے کنٹریکٹر کمپنی میسرز اے ایم اے ایسوسی ایٹ کو حتمی نوٹس جاری کیا جا چکا ہے انہوں نے واضع کیا کہ پراجیکٹ کی تعمیر میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، متعلقہ افسران اپنی نگرانی میں ترقیاتی کام مکمل کروائیں تاکہ یہاں جلد از جلد کلاسز کا آغاز کیا جاسکے۔