ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ سپر سٹورز اور مارٹز عوام کو ریلیف دینے میں اپنا کردار اداکریں
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ سپر سٹورز اور مارٹز عوام کو ریلیف دینے میں اپنا کردار اداکریں ڈی سی کاونٹر پر تمام اشیاء ڈیمانڈ کے مطابق فراہمی یقینی بنائے جائے اشیاء خوردونوش کی کوالٹی پر سمجھوتہ نہ کیاجائے پرائس لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپر سٹور اور مارٹز مالکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر اے ڈی فنانس ظہیر لیاقت اے گجرات سلمان ظفر اے سی کھاریاں فیصل عباس مانگٹ ایسی سرائے عالمگیر احسن ممتاز، ڈی او انڈسری چوہدری ظہیر احمد بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام سٹورز عوام کو کریانہ آئٹمز پر مقررہ ریٹ سے کم قیمتوں پر فروخت کیلئے اپنا کردار کریں تمام سٹورز کو سستی چینی کا کوٹا فراہم کی کیا جائے گا جو کو83روپے فی کلو فروخت کیجائے گی ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی پرائس مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹوں کا دورہ کریں گے اور گراں فروشی کے مرتکب افراد کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔