District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے آج گورنمنٹ فاطمہ جناح ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن گجرات کا دورہ کیا۔
District Government Gujrat News

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے آج گورنمنٹ فاطمہ جناح ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن گجرات کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر ورک بھی موجود تھے۔کالج کی پرنسپل مسز قندیل آصف نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کو کالج میں تدریسی عملے کی کمی اور دیگر تعلیمی ضروریات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے ہمراہ کالج کی پرانی اور بند مخدوش عمارت کا معائنہ بھی کیا اور اس کی بحالی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ مخدوش عمارت کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ مزید برآں، کالج کی تعلیمی ضروریات پوری کی جائیں گی اور تدریسی و دیگر عملے کی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جائے گا