District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے جناح روڈ، جی ٹی ایس سمیت دیگر علاقوں میں جاری پولیو مہم کا جائزہ / ٹرانزٹ پوانٹس کا دورہ کیا
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے جناح روڈ، جی ٹی ایس سمیت دیگر علاقوں میں جاری پولیو مہم کا جائزہ / ٹرانزٹ پوانٹس کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مختلف گھروں میں جاکر بچوں کی فنگر مارکنگ چیک کی، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر پولیو موبائل ٹیموں سے ملاقات کی اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلارہی ہیں، مہم کے دوران 5 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، مجموعی طور پر 5156 اہلکار پولیو مہم میں حصہ لے رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے مائیکرو پلان تشکیل دیا گیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے، پولیو ٹیموں اپنے مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کریں، غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ والدین پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلائیں، پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، پولیو سے بچاؤ کا واحد حل پولیو ویکسین ہے پولیو ویکسین دو قطرے ہربار اپنے بچوں کو لازمی پلائیں۔