District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے عوامی سہولت کے پیش نظر مین بازاروں و شاہراؤں سے تجاوزات ہٹانے کے لئے تاجر برادری اپنا کردا
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے عوامی سہولت کے پیش نظر مین بازاروں و شاہراؤں سے تجاوزات ہٹانے کے لئے تاجر برادری اپنا کردار ادا کرے، سموگ ایس او پیز پر تاجران کی تجاویز حکومت پنجاب تک پہنچائیں جائیں گی، تاجران کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا تاجر برادری کا ملکی معشیت میں اہم کردار ہے اور انکے مسائل کا حل اولین ترجیعی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ضلع بھر کی تاجر تنظیموں کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سی او میونسپل کارپوریشن گجرات چوہدری فیاض وڑائچ، چیف افسران میونسپل کمیٹز، صدر انجمن تاجران جاوید بٹ اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ قانون ہرگز اجازت نہیں دیتا کہ گزرگاہ میں رکاوٹ پیدا کی جائے، ہمارا مذہب راستوں میں رکاوٹوں کو دور کرنے کا درس دیتا ہے، فٹ پاتھ اور شٹر کے باہر سامان رکھنے سے شہریوں کے گزرنے اور ٹریفک کی روانہ برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے، تمام کاروباری حضرات دکان کے باہر موجود سامان اٹھا لیں بصورت دیگر شٹر کے باہر موجود ہر قسم کا سامان ضبط کرلیا جائے گا، تاجر راہنما اپنے اپنے بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے کےلئے آگاہی مہم چلائیں اور بینرز آویزاں کریں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا تاجر برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں تاجران کے تمام مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا ، شہر میں ٹریفک کی روانی کے لئے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔