ڈسٹرکٹ اسکولز رجسٹریشن اتھارٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے منعقد ہوا
ڈسٹرکٹ اسکولز رجسٹریشن اتھارٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے منعقد ہوا، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر سیف اللہ ڈھلوں،افتخار حسین شاہ، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پرائیویٹ اسکول 10 فیصد مستحق طلباء و طالبات کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے پابند ہیں، انکی انسپیکشن کے ٹیم کو ہدایات دی گئی ہیں، تمام اسکول حکومت پنجاب کے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔