ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ سرائے عالمگیر محمد اکمل نے مین بازار سرائے عالمگیر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آ
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ سرائے عالمگیر محمد اکمل نے مین بازار سرائے عالمگیر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر میں اکمل نے کہا کہ شہر بھر سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایاجائے گا، فٹ پاتھوں، گزرگاہوں اور بازاروں کو کلیئر کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کسی دکاندار کا شٹر سے باہر سامان رکھنے کی اجازت نہیں ہے، خلاف ورزی کرنے والے افراد کا ہرقسم کا سامان ضبط کرلیا جائے گا اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ فٹ پاتھوں، گزرگاہوں میں دکانیں لگانے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی قبل ازیں انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی سرائے عالمگیر کا دورہ کیا، منڈی کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔