District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع میں 151 بھٹہ خشت زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کئے جا چکے ہی
District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع میں 151 بھٹہ خشت زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کئے جا چکے ہیں، 55 بھٹہ خشت کی زگ زیگ پر منتقلی کے لئے کام جاری ہے، جو بھٹہ خشت پرانی تکینک پر ہیں انہیں چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دلانوالہ میں زگ زیگ پر منتقل بھٹہ خشت کے معائنہ کے موقع پر کیا، ڈپٹی کمشنر نے علاقہ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کا معائنہ کیا اور صفائی کے لیے کام کرنے والی این جی او کے عہدے داروں و ممبران سے ملاقات کی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پر کنٹرول کے لیے بھٹہ خشت مالکان کو 31 دسمبر تک زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے کی ڈیڈ لائن دی تھی، جس کے بعد بھٹہ خشت مالکان پر واضع کیا گیا تھا کہ صرف وہی بھٹہ خشت چلائے جا سکیں گے جو ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنائیں گے. ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ آئندہ ہفتوں میں 55 مزید بھٹہ خشت کی منتقلی کا عمل مکمل ہونے کے بعد سے ضلع میں زگ زیگ پر چلنے والے بھٹہ خشت کی تعداد 206 ہو جائے گی جبکہ 40کے قریب ایسے بھٹہ خشت جنہوں نے نئی اور ماحول دوست ٹیکنالوجی نہیں اپنائی انہیں کاروبار کی اجازت نہیں دی گئی . ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے علاقہ میں لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گلیوں، نالیوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لئے استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی چیک کی اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے دلانوالہ میں اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کے کام میں حصہ لینے والی غیر سرکاری تنظیم کے ممبران کی کاوشوں کو سراہا اور عزمِ کیا کہ ضلعی انتظامیہ علاقہ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے این جی او کی ہر ممکن معاونت کرے گی.