District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
سپیشل ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 300 ملین روپے لاگت سے 30 سیکمنوں کی منظوری دے دی گئی
District Government Gujrat News District Government Gujrat News
سپیشل ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 300 ملین روپے لاگت سے 30 سیکمنوں کی منظوری دے دی گئی،1363 ملین روپے لاگت سے نیو اے ڈی پی کے 574 منصوبوں میں سے بیشتر کے ٹینڈر فروری کے آغاز میں کھول دیے جائیں گے، جاری ترقیاتی پیکج کے لیے جاری ہونیوالے 1398 ملین روپے میں سے 1192 ملین روپے کے فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں، یہ تفصیلات ایم پی اے چوہدری لیاقت علی بھدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئیں، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ، ایم پی ایز چوہدری سلیم سرور جوڑا،میاں اختر حیات، چوہدری عبداللہ یوسف، چوہدری محمد ارشد، ظہور الٰہی ہاوس کے نمائندوں قاضی سیف اللہ خالد، حمید احمد بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ و دیگر افسران بھی موجود تھے. اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے قیام کے لئے اراضی کا انتخاب کر لیا گیا ہے، کری شریف میں سرکاری سکول کی اپ گریڈیشن کا کام شروع ہو چکا ہے، کمیٹی نے ہدایت کی کہ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ ڈھینڈہ میں سرکاری سکول کی اپ گریڈیشن کے لیے نئے بلاک کی تعمیر، گیپکو موضع گندرا میں طویل عرصہ سے زیر التوا بجلی کے منصوبے کو مکمل کرے. اجلاس کو بتایا گیا کہ ایس اے پی پروگرام فیز ون کے تحت این اے 70 کے 28 دیہات میں گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے سوئی نادرن گیس کمپنی کو فنڈز منتقل کر دیے گئے ہیں، 548 ملین روپے لاگت سے ایس اے پی فیز ٹو کے 144 منصوبوں پر فزیکل پراگریس 85 فیصد، فنانشل پراگریس 78فیصد ہے،ایس اے پی فیز تھری کے لیے 550 ملین روپے لاگت سے 172 منصوبوں پر کام کیا جائے گا. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر اعلی کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنانے کے لیے وہ خود اور انکی ٹیم مختلف علاقوں میں چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں ارکان اسمبلی بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں تو ان منصوبوں کا معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی. انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے فعال کردار ادا کریں. ایم پی اے چوہدری لیاقت علی بھدر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق تعلیم، صحت، ڈویلپمنٹ سمیت ہر شعبہ پر یکساں توجہ دی جائے گی۔