ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے گلاں والا روڈ کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی چیک کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے گلاں والا روڈ کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی چیک کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور واضع کیا ہے کہ کنٹریکٹ کے مطابق کام نہ ہونے کی صورت میں ذمہ دار عناصر کیخلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی. ڈپٹی کمشنر کو فیضان نامی شہری نے گلاں والا روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کئے جانے کی شکایت کی تھی جس پر انہوں نے نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل کے ہمراہ شکایت کنندہ کی موجودگی میں تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور کنکریٹ ڈالنے کے دوران استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی چیک کی. انہوں نے ہدایت کی کہ لیبارٹری سے میٹریل کی کوالٹی چیک کی جائے اور تعین کیا جائے کہ مذکورہ کنٹریکٹر معاہدہ کے مطابق میٹریل استعمال کر رہا ہے. انہوں نے واضع کیا کہ ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا